اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر(این سی اوسی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ماسک کا استعمال کورونا سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ا نہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وبا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں، کراچی میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماسک کا استعمال کورونا سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے۔