کراچی (صباح نیوز)کراچی پولیس کے سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کی جانب سے ویسٹ انڈیز وومن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔
سیکیورٹی پلان کو عملی جامہ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں پہنایا گیا، جس کی صدارت ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے کی۔ اجلاس میں پولیس، آرمی، رینجرز اور پی سی بی کے سینئر افسران اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی،ایئر پورٹ، روٹ، ہوٹلز اور دیگر تمام مقامات پر ایس ایس یو کے368کمانڈوز، لیڈی کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے500اہلکار دیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ ماہرنشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے جبکہ اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان صورتحال کی نگرانی کرنے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پر موجود ہو گی۔
مزید برآں اعلی تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس کمانڈوزبشمول خواتین کمانڈوزپر مشتمل اسپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں تیار رہے گی۔