پاک بحریہ کے 2 افسران کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی


اسلام آباد(صباح نیوز) پاک بحریہ کے 2افسران کوریئرایڈمرل کے عہدے پرترقی دے دی گئی ،دونوںافسران پاک بحریہ میں اہم ذمے داریاں انجام دے چکے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے ترقی پانے والے افسران میں ریئرایڈمرل فیصل امین اور ریئر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق دونوں افسران نے1992میں کمیشن حاصل کیا اور نیوی وارکالج لاہوراوراین ڈی یو سے فارغ التحصیل ہیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق افسران پاک بحریہ میں اہم ذمے داریاں انجام دے چکے ہیں، ریئرایڈمرل فیصل امین وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری اور ریئر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ ڈی جی جوائنٹ کنٹونمنٹ گوادرتعینات ہیں۔