سن2022ووٹ چوروں سے نجات کا سال ہو گا،مریم اورنگزیب


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2022پاکستان میں انشااللہ ووٹ چوروں سے نجات اور آئین اور قانون کی بالادستی کا سال ہوگا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ انشااللہ پاکستان اور عوام کے لئے دوبارہ سے خوشحالی اور ، اچھے دنوں کا سال ہوگا ، 2022پاکستان میں انشااللہ ووٹ چوروں سے نجات اور آئین اور قانون کی بالادستی کا سال ہوگا ،2018 سے جو تباہی تبدیلی کے نام پہ ملک پر مسلط ہے، 2022 اس سے نجات کا سال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انشااللہ عمران مافیا سے نجات اور عوام کا ترقی اور روزگار کی بحالی کا سال ہو گا ، 2022  عمران خان کی لائی بدترین مہنگائی ، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے عذاب سے نجات کا سال ہوگا ،عوام کے آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی گیس عمران مافیا اور کارٹلز سے چھٹکارے کا سال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ انشااللہ عوام کے چینی آٹا بجلی گیس روٹی، دوائی اور پٹرول سستا ہونے کا سال ہوگا ۔مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت اور معاشی تباہی میں کمی کا سال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ2022 ملک پہ مسلط نالائق ناہل کرپٹ عمران مافیا کارٹلز کے گھر جانے کا سال ہوگا،انشااللہ عمران خان کی نالائقی ، نااہلی اور لوٹ مار کے خاتمے کا سال ہوگا۔