اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ابھی تک نگران وزیراعظم کے لیے کسی امیدوار کو منتخب یا کسی کو مسترد نہیں کیا۔ اپنی ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم موزوں ترین امیدوار کیلیے تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے رہنمائی بھی حاصل کریں گے۔وزیر اطلاعات نے بتایاکہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔
Load/Hide Comments