اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آن لائن ویزہ سسٹم سے کرپشن کا خاتمہ کر دیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد کی سڑکوں کو بہتر کر دیا ہے اور اب اسلام آباد بھر میں سیف سٹی کیمرے لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آن لائن ویزہ سسٹم سے کرپشن کا خاتمہ کر دیا ہے اور فارن نیشنل سیکیورٹی سیل میں چاروں صوبوں کی پولیس کو شامل کیا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2022 میں ای پاسپورٹ کا اجرا کریں گے۔