ایوانِ صدر کل عوام کیلئے کھلے گا،آنے والوں کو کیا احتیاطی تدابیر کرنی ہوں گی ؟جانئے


اسلام آباد(صباح نیوز) ایوانِ صدر عوام کے لیے کل دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک کھولا جائے گا۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ایوانِ صدر آنے والے تمام مہمانوں اور شہریوں کو فیس ماسک پہننا لازمی ہے۔

ایوانِ صدر کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوانِ صدر آنے والوں کے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ کو چیک کیا جائے گا۔

اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا کہ ایوانِ صدر کا دورہ کرنے والے افراد کو الیکٹرانک ڈیوائسز، موبائل فونز اور کیمرے لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔