اسلام آبادہائیکورٹ ، نئے سال پر آتش بازی روکنے کی درخواست مسترد


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے سال پر آتش بازی روکنے کی درخواست مسترد کردی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فائرورکس روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قراردے کرخارج کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ فائرورک صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ پبلک کوانجوائے کرنے دیں۔یہ ابھی سعودی عرب میں ہوا ہے۔

درخواست گزار نے بتایا کہ شہر کے بڑے شاپنگ مال پر 30 منٹ تک فائر ورکس شو کیا جاتا ہے جسے دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

عدالت نے فائرورکس شو روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قراردے کرخارج کردی۔