منی بجٹ سے عوام پر صرف دو ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، شیخ رشید


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ منی بجٹ سے عوام پر صرف 2 ارب کا بوجھ پڑے گا۔

پارلیمانی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ وزیرخزانہ شوکت ترین نے بتایا ہے کہ بجٹ 350ارب روپے کا نہیں بلکہ 72ارب روپے کا مجموعی بجٹ ہے، منی بجٹ سے عوام پر مزید صرف 2ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، عام آدمی پر 17فیصد جی ایس ٹی نہیں لگے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں اور اتحادی ہمیشہ ساتھ ہی ہوتے ہیں۔