کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخاب سے متعلق حکم امتناع واپس لے لیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پی سی بی، وفاقی حکومت اور درخواست گزار کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے متعلق حکم امتناع واپس لیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کیس سے متعلقہ فورم سے رجوع کریں، پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی بورڈ آف گورنرز نامزد نہیں کرسکتی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پی سی بی کی عبوری کمیٹی روز مرہ کے معاملات چلاسکتی ہے تاہم عدالت نے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب روکے جانے کے حوالے سے درخواست خارج کردی۔