کورونا کیسز میں تیزی نہیں آئی جیسے خدشہ تھا ،نوشین حامد


اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اس طرح کی تیزی نہیں آئی جیسے خدشہ تھا ۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتا لوں میں آکسیجن کی سپلائی میں بہتری کو یقینی بنایا جا رہا ہے، لوگ جلد از جلد ویکسی نیشن کرائیں، بوسٹر ڈوز لگوائیں۔انہوںنے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1 فیصد سے نیچے ہے۔