اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کے بلیوایریا میں تجارتی مرکز میں آگ لگ گئی، پلازہ کے بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید بھی موقع پر پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو حکام نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 11 لوگوں کی جان بچا لی، انہوں نے بتایا کہ شاٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر ڈیڑھ گھنٹے میں قابو پا لیا گیا۔
شیخ رشید کے ساتھ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی موجود تھے۔ فائربریگیڈ کے عملے کی 9گاڑیوں نے آگ بجھانے میں مدد کی، پولیس نے کہا کہ پلازہ سے لوگوں کو ریسکیو کیاگیا۔