پی ٹی آئی کی حکومت نے ترقی کے ریکارڈ توڑے ،فرخ حبیب


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب  نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 3سالوں کے دوران مختلف شعبوں میں ترقی کے ریکارڈز توڑے ہیں۔

فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان  میں کہا ہے کہ کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث گذشتہ سال کارپوریٹ سیکٹر کو 929 ارب خالص منافع ہوا ۔انہوں نے کہا کہ 2018 ء میں 587ارب منافع تھا جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران کمپنیز رجسٹریشن 44 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 70 ہزار کمپنیاں رجسٹر ہوئی ہیں۔

انہوں نے گذشتہ حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور کے 5 سال میں 25 ہزار 856 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ رواں مالی سال پہلی 3سہ ماہی میں ان کمپنیوں کو 258 ارب منافع ہوا ہے۔