کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ توہین قرآن سے تحفظ کا واحد کامیاب نسخہ یہ کہ امت اس سے اپنا تعلق مضبوط کرے اس پر انفرادی واجتماعی دائروں میں عمل کرے اس نافذکردے قرآن پاک جلانا ان کی بے حرمتی کرناعالم اسلام پر حملہ اور کھلی دہشت گردی ہے ۔اسلامی ممالک سویڈن سفیروں کو اپنی اپنی ممالک سے نکال باہر کریں ۔قرآن پر عمل سے ہی پریشانی مشکلات اورسازشیں ختم ہوسکتی ہے۔سویڈن اسلام دشمن دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسجد عائشہ صدیقہ میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کو اپنے مسائل کو حل کرنے کیلئے قرآنی ،اسلامی تعلیمات پر عمل کریں ۔امت مسلمہ کی قرآن سے دوری کی وجہ سے مسائل مشکلات یہودونصاریٰ کی سازشوں کاشکار ہیں ۔کفار جتنی بھی سازشیں کریں قرآن کریم کی روشنی ختم نہیں کرسکتی قرآن کریم کی روشنی ،برکات امت کے عمل درآمد سے دوگناہوسکتی ہے ۔قرآن عمل کے ہم دنیا کی قیادت وامامت کر سکتے ہیں ۔ مسلم ممالک قرآن پاک کی بے حرمتی اور معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے حوالے سے متحد ہوکر جرات مندانہ موقف اختیار کریں ۔سراج الحق کی کال پر دنیابھر میں آج امت مسلمہ سراپااحتجاج ہیں جماعت اسلامی نے پورے ملک کی طرح بلوچستان بھر میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا شائر اسلام کی وتوہین کے خلاف سب کو بلاتفریق رنگ ونسل اورزبان متحد ہوناہوگا ۔اگر سویڈن حکومت قرآن کی بے حرمتی کرنے والے مجرم کو قرارواقعی سزانہیں دیگی تو امت مسلمہ ،مسلم حکمرانوں کو سویڈن سے ہر قسم کے تعلقات ختم اور سفیروں کومسلم ممالک سے فوری نکالناچاہیے ۔شعائر اسلام،شعائر اسلام امت مسلمہ کی ریڈ لائن ہے قرآن پاک کی بے حرمتی ،نبی پاک ۖ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے