کورونا وائرس کی عالمگیر وبا نے بچوں اور نوعمر افراد کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے، عالمی ادارہ صحت


جنیوا(صباح نیوز) عالی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا نے بچوں اورنوعمرافراد کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے یورپ میں اپنے علاقائی دفتر کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا نے دنیا بھر میں بچوں اور نوعمرافراد کی ذہنی صحت کو بہت متاثر کیا ہے جن میں سکول کی بڑی عمر کی طالبات سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

یورپ میں تنظیم کے علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر ہنس کلوگ نے کہا کہ یہ نتائج 2021 اور 2022 کے درمیان کئے گئے سروے پر مبنی ہیں۔ سروے میں عمر، جنس، معاشی حیثیت، سماجی معاونت کے ڈھانچے، کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے پھیلا کے دوران نوعمرافراد کے سکول کی بندش کے اثرات اور ان کی ذہنی صحت پر مذکورہ عوامل کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔