گلگت بلتستان اسمبلی کامالی سال 2023- 24 کا ٹیکس فری بجٹ پیش

گلگت(صباح نیوز)گلگت بلتستان اسمبلی کے مالی سال 2023 – 24 کے مجموعی بجٹ کا حجم ایک کھرب 16 ارب 15 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔گلگت بلتستان اسمبلی کے مالی سال 2023 – 24 کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا گیا ہے، بجٹ وزیر خزانہ جاوید منوا نے پیش کیا۔گلگت اسمبلی کا مجموعی بجٹ کا حجم ایک کھرب 16 ارب 15 کروڑ روپے رکھا گیا ہے، جس میں غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 74 ارب تجویز ہے، جب کہ مجموعی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 28 ارب 45 کروڈ مختص کئے گئے ہیں۔

بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 19 ارب 50 کروڈ مختص کئے گئے ہیں، اور گندم سبسڈی کے لیے ساڑھے 13 ارب 70 کروڑ روپے تجویز ہیں۔گلگت بلتستان میں ایک سے گریڈ 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ اس سے اگلے تمام گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔بجٹ میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے 298 ملین روپے تجویز کیے گئے ہیں، اور تعلیم کے لیے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، جب کہ آئی ٹی کے ایک ہزار ٹیچرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بجٹ میں صحت کے شعبے کے لیے ایک ارب 37 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔