وسطی کرم (صباح نیوز)پاک فوج کا قوم کو ایک اور نایاب تحفہ، ماضی میں دہشتگردوں کی پناہ گاہ اور اقتصادی لحاظ سے پسماندہ سمجھے جانے والے وسطی کرم میں 16سال بعد پاک فوج کے تعاون سے کوئلے کی کانوں کا آغاز ہوگیا ۔وسطی کرم میں موجود 170کانوں میں سے 62کوئلے کی کانوں کا افتتاح کر دیا گیا
کوئلہ کان میں لگ بھگ 650سے زائد مزدور مختلف علاقوں میں موجود کانوں میں کام کر رہے ہیں، اور روزانہ کی بنیاد پر مزدوروں اور روزگار کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔کوئلہ کان کی سرگرمیوں کی وجہ سے تقریبا 5000سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے، 2500سے زائد خاندان کان کنی کے روزگار سے مستفید ہو رہے ہیں
سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے کرم سے دہشتگردی کا خاتمہ بھی کیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ابتدا میں خاصی مشکلات تھیں مگر اب مقامی حکومت اور سکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے ہمارے کافی مسائل حل ہوچکے ہیں علاقہ سے باہر بھی متعدد افراد کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں کی دیگر مشکلات میں کافی حد تک کمی آئی ہے، علاقہ مکین پاک فوج کی کاوشوں کے معترف ہیں۔