لاہور (صباح نیوز)یونیورسٹی آف ساوتھ ایشیا میں ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام ERA 2.0 پراجیکٹ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے طلبانے اپنے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر کام کرنے والے سمارٹ آلات نمائش کیلئے پیش کئے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر چوہدری اکرم نے نمائش کا دورہ کیا اور طلباکی کاوشوں کو سراہا۔
وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ایسی پراجیکٹ کی نمائش طلباکو اپنی تخلیقی قابلیت اور علم کا عملی مظاہرہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر کام کرنے والے پراجیکٹس پر سرمایہ کاری کی جائے تو پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات تیار کیے جا سکتے ہیں۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آئی ٹی پروفیسر ندیم آصف نے طلبا کی کاوش کو سراہا۔ پراجیکٹ سپروائزر پروفیسر خرم جیلانی کا کہنا تھا کہ کم وقت میں ایسے پراجیکٹ تیار کرنا طلبا کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔ اس پر مزید تحقیق کر کے پراجیکٹس کو مارکیٹ کرنے کی کی ضرورت ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر کام کرنے والی گھاس کٹنگ مشین اور ایکوئٹیک ایکو سسٹم اینالائزر بنانے پر ثقلین جمیل ، سہیل خالد، کمیل عباس، طیب غوری، معروف ابراہیم، صبغہ فاطمہ کے پراجیکٹس کو سراہا گیا۔ نمائش میں 30 سے زائد پراجیکٹس پیش کیے گئے۔۔