اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے دوججز نے حلف اٹھالیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار سے حلف لیا۔
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب حلف برداری بارش کے باعث ہائیکورٹ کے لان کے بجائے چیف جسٹس بلاک کے اندر منعقد کی گئی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ججز کی مستقل تعیناتی کا نوٹیفکیشن 24 دسمبر کو جاری کیا تھا۔