لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کو ڈیرہ غازی خان کے غیور عوام نے بھی ردکر دیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بند گلی میں جلسہ کرنا ان کی سیاسی حالت زار پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے، لوگوں نے جلسے سے لاتعلق رہ کر ثابت کیا وہ منفی سیاست نہیں بلکہ ترقی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر فطری اتحاد کا چھوٹی سڑک پر مختصر سا جلسہ قوم نے دیکھا، جتنی جماعتیں اس اتحاد میں ہیں، کاش اتنے لوگ بھی جمع کرلیتے، پی ڈی ایم نے تسلسل کے ساتھ منفی سیاست کر کے اپنی رہی سہی ساکھ ختم کر لی، ان کا نہ پہلے کوئی مستقبل تھا نہ آئندہ ہے۔