اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ محمد شہزاد کے انڈر 19ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا جس پر ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کو فخر ہے۔
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈر 19ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کی ٹیم کو بھارت کو ہرانے پر مبارکباد۔
انہوں نے محمد شہزاد کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بالخصوص مین آف دی میچ، محمد شہزاد جن کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے، انہوں نے بہترین کھیل پیش کیاجوکہ ڈیرہ کے لوگوں کے لئے باعث فخر ہے۔