لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
ایک بیان میں میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ شعیب اختر اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔(ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے شعیب اختر کی والدہ کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری والدہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔