میرانشاہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

میرانشاہ(صباح نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صوبیدار اصغر علی، سپاہی نسیم خان، سپاہی محمد زمان کی نمازِ جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں سینئر حاضر و ریٹائرڈ افسران، سپاہی اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تینوں جوان میران شاہ میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔