اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کا بون میرو ٹرانسپلانٹ آگاہی سیمینار کا انعقاد،شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت پر بات چیت

اسلام آباد(صباح نیوز)ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال نے اسلام آباد میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا جس میں اس شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت پر بات چیت کی گئی جس میں پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو بون میرو ٹرانسپلانٹ مراکز کی منظوری کے حصول میں درپیش چیلنجز پر توجہ دی گئی۔ سیمینار کا مقصد ڈاکٹروں، نرسوں اور شعبہ صحت سے وابستہ انتظامیہ کو اس شعبے میں جدید تکنیکوں اور علاج کے اختیارات کے بارے میں آگاہ کرنا بھی تھا۔

ڈاکٹر لارنس فالکنر، اٹلی سے پیڈیاٹرک ہیماٹولوجی سے منسلک آنکولوجسٹ اور سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ سپیشلسٹ اور اکبر نیازی ہسپتال میں بی ایم ٹی یونٹ کے کنسلٹنٹ؛ امریکہ کے سینٹ جوڈ چلڈرن ریسرچ ہسپتال کے بون میرو ٹرانسپلانٹ اینڈ سیلیولر تھراپی ڈیپارٹمنٹ سے علی سلیمان، اسپین سے آنکولوجی اور ٹرانسپلانٹس یونٹ، ہسپتال یونیورسیٹاریو و پولی ٹیکنک ایسوسی ایٹ پروفیسر، والنسیا یونیورسٹی، فیکلٹی آف نرسنگ اینڈ پوڈیاٹری یوجینیا ٹریگوسو ارجونا؛ اور میجر جنرل(ر) پرویز احمد، بی ایم ٹی شعبہ کے ماہر، نے معلوماتی لیکچرز دیے اور “بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز کی ایکریڈیٹیشن – ترقی پذیر ممالک میں چیلنجز” کے عنوان سے سیمینار میں نہایت اہم گفتگو کی۔سیمینار ایک بڑی کامیابی ثابت ہوا اور اس میں مختلف اداروں کے معروف پروفیسرز، سرجنز، فزیشنز، نرسز اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ شرکا نے سیمینار کے انعقاد کو سراہا اور اظہار کیا کہ انہوں نے طبی ماہرین کی گفتگو سے مفید معلومات حاصل کیں۔

اے این ٹی ایچ اور اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی انتظامیہ بشمول چیئرمین ڈاکٹر غلام اکبر نیازی، منیجنگ ڈائریکٹر یاسر خان نیازی، ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر عریج نیازی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔یاسر خان نیازی نے معزز مہمان مقررین اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلی معیار ہسپتال کے ڈی این اے میں شامل ہے۔ اور ہسپتال مقامی ضوابط قائم کرنے اور بین الاقوامی منظوری حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہم 2025 تک بی ایم ٹی کی جے اے سی آئی ای ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے والا پہلا ہسپتال بننے کی کوشش کریں گے۔پاکستان میں بون میرو سمیت مختلف بیماریوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے پیش نظر، ہسپتال مستقبل میں بھی لیے طبی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔