گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام رئیل اسٹیٹ و کنسٹرکشن ایکسپوکے دوسرے دن مختلف کمپنیز کے اسٹالز کا دورہ

راولپنڈی (صباح نیوز  ) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام رئیل اسٹیٹ و کنسٹرکشن ایکسپوBUILD 2023  کے دوسرے دن مختلف کمپنیز کے اسٹالز کا دورہ کیا۔اس موقع پر صدر چیمبر ثاقب رفیق، گروپ لیڈر سہیل الطاف اور چیئرمین ایکسپو نے انہیں ایکسپو کے مقاصد پر بریفنگ دی، صدر ثاقب رفیق نے کہا  کہ اس صنعت کے ساتھ سو سے زائد سیکٹرز جڑے ہیں موجودہ معاشی چیلنجز میں ایکسپو کے انعقاد سے نہ صرف مثبت رحجان آگے آئے گا بلکہ تجارتی سرگرمیوں اور کاروباری نیٹ ورکنگ میں بھی اضافہ ہو گا اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایکسپو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارت کا پہیہ چلانے کیلئے چیمبرز کا کردار اہم ہے۔اچھا کاروبار اچھی سیاست اچھی پالیسیز میں ایمانداری ضروری ہے۔کوئی بھی ملک بزنس انوائرمنٹ سے جانا جاتا ہے۔حکومتوں کیلئے اہداف کے حصول کیلئے یوٹرن لینا مناسب نہیں۔، آج وہی ٹیم معاشی بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔

حکومت نے باٹر ٹریڈ کا فیصلہ کیا ہے۔باٹر ٹریڈ سے پاکستان کی مارکیٹ کو فائدہ ہوگا۔حکومت درہ خنجر اب سے ایک مرتبہ پھر کھول رہی ہے۔ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو بڑھانا بہت ضروری ہے۔بجٹ آنے والا ہے امید ہے عوام کیلئے بہتری ہوگی۔حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے امید ہے آنے والا بجٹ عوام کیلئے ریلف لیکر آئے گا۔متشدد رویے اور نفرت انگیز تقاریر کی اجازت نہیں دے جاسکتی۔نو مئی کو قومی شرمندگی کا دن تھا۔افواج پاکستان ملک کے دفاع کی ضامن ہے۔جناح ہاؤس کو جلایا گیا اس  قسم کے تشدد کی مثال نہیں ملتی۔حکومت تشدد میں ملوث تمام ملزمان کیخلاف جو ضروری کاروائی ہوئی کرے گی۔حکومت آئین اور قانون کے تحت نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کررہی ہے۔نو مئی کے سانحہ میں ملوث شرپسندوں اور انکو اکسانے والے  کرداروں کے خلاف کاروائی ضرور ہوگی۔بعد میں گورنر نے مختلف سٹالز کا وزٹ کیا اور کنسٹرکشن سے وابستہ مختلف کمپنیز کے پروجیکٹس کو سراہا، گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ اس وقت کنسٹرکشن صنعت کو کک سٹارٹ کی ضرورت ہے، بارٹر ٹریڈ اچھا فیصلہ ہے،