لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی۔ ظل شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی سربراہ عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت پہنچے۔
لاہور ہائیکورٹ نے تفتیشی افسر کو گاڑی میں ہی بیان قلمبند کرنے کی اجازت دی۔وکیل پی ٹی آئی سربراہ کی استدعا پر عدالت نے تفتیشی افسر کو گاڑی میں ہی بیان لکھنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کہا کہ لکھا پڑھا جواب نہیں دیا جاسکتا، تفتیشی افسر نے سوالوں کو قلمبند بھی کرنا ہے، تفتیشی افسر کو تفتیش کیلئے آزادانہ رسائی دی جائے
عدالت نے وکلا کو بھی تفتیشی افسر کے ساتھ جانے سے منع کیا۔لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کے بعد ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی۔