اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے بہترین آئی ٹی ماہرین، ٹائم زون اور انگریزی لب و لہجے، دنیا میں منفرد اہمیت رکھتے ہیں، دنیا اب پاکستانی نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت کا برملا اعتراف کررہی ہے۔
وزارت آئی ٹی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مراکش میں گلوبل انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش کے افتتاح کے موقع پر عالمی رہنماؤں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین و کاروباری وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق کی مراکش میں جائیٹکس گلوبل نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے تین روزہ عالمی نمائش مراکش میں 31 مئی سے 2 جون تک جاری رہے گی۔گلوبل انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں دنیا بھر سے 400 سے زائد ٹیک کمپنیاں اور عالمی وفود شریک ہیں۔ سید امین الحق کی قیادت میں وفد میں ممبر آئی ٹی جنید امام، چیئرمین پاشا زوہیب خان شامل ہیں۔ جائیٹکس نمائش میں پہلی بار پاکستان سے 14 کمپنیاں، 10 اسٹارٹ اپس اور 200 سے زائد آئی ٹی ماہرین شریک ہیں۔سید امین الحق نے نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا، اور مختلف ممالک کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔وفاقی وزیر آئی ٹی کی سیکریٹری جنرل،
ڈیجیٹل تعاون تنظیم محترمہ دیمہ الیحی سے دو طرفہ معاملات پراہم ملاقات ہوئی۔ سید امین الحق نے ہواوے کے صدرکولن ہو سے ملاقات، ہواوے پویلین کا دورہ بھی کیا ۔دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی کے نائب صدر سعید الغرغوی سے بھی وفاقی وزیر نے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع پرتبادلہ خیال کیا۔مراکش کے سابق وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹرانسپورٹ رباہ عزیز کا پاکستانی پویلین کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق سے نائیجیریا کے صوبے لاگوس کے گورنر باباجید سنوہ اولو نے ملاقات کی۔ عالمی وفود سے ملاقاتوں میں پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلابی اقدامات سمیت گلوبل چیلنجز پر گفتگو کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے بہترین آئی ٹی ماہرین، ٹائم زون اور انگریزی لب و لہجے، دنیا میں منفرد اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا اب پاکستانی نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت کا برملا اعتراف کررہی ہے۔۔۔