کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سراج الحق پر خودکش حملے کو سردخانے کے حوالے کرنے ،روائتی غفلت ،تحقیقات میں سستی نہیں ہونے دیں گے ۔اب تک کی تحقیقات سے عوام وجماعت اسلامی کو آگاہ کیا جائے۔ سراج الحق قومی لیڈر،بلوچستان کا مسیحا،مظلوم عوام کا ہمدرداور بین الاقوامی سطح پر امت مسلمہ کو اجاگر کرنے اتحاد امت کا داعی ہے ۔صرف جماعت اسلامی کے قائدین ہیں جس نے بلوچستان کے مسائل کو دیانت داری سے پارلیمنٹ میں اجاگر کیا گوادر وبلوچستان کے حقوق جماعت اسلامی دلائیگی ۔مولانا ہدایت الرحمان نے چارماہ قید میں رہ کر بلوچستان کے عوام کو حوصلہ ہمت دیا جماعت اسلامی حق دوتحریک کی بدولت گوادر کو بھی حقو ق دیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ہرسطح پر بلوچستان کے مسائل اجاگرا ورحل کیلئے جدوجہد شروع کیا بدعنوانی بدامنی اور لٹیروں کے خلاف سراج الحق نے جہاد شروع کیا سراج الحق کی یہ جدوجہد اسلام وملت اور پاکستان دشمنوں کو پسند نہیں ۔سراج الحق کو کچھ ہواتو حکمران ادارے ذمہ دارہوں گے جماعت اسلامی پرامن جمہوری جماعت ہے مگر جماعت اسلامی کی امن کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم حکمرانوں اور ان کے دشمنوں کی سازشوںکو خوب سمجھتے ہیں جماعت اسلامی کے قائیدین اپنی انقلابی جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ سراج الحق کو سیکورٹی نہ دینے کے ذمہ دارحکمران ،مقتدرقوتیں، وزیرا علیٰ ،آئی جی پولیس ،اتنظامیہ اور ادارے ہیں ۔غیر متنازعہ حقیقی عوامی انقلابی لیڈرسراج الحق کونشانہ بنانے والے امت مسلمہ اور پوری قوم کادشمن ہیں عوام کی امیدوں کا مرکز جماعت اسلامی اور سراج الحق ہے ۔
عوامی لیڈرسراج الحق کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف آج پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہوگا۔ژوب میں خودکش قاتلانہ حملے جیسے بزدلانہ ہتھکنڈوںو حرکتوں سے جماعت اسلامی اپنی جدوجہدسے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔جماعت اسلامی دہشت گردی ،بدعنوانی ،بدامنی اور لٹیروں کی لوٹ مارکے خلاف کھڑی تھی کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی ۔جماعت اسلامی کے قائدسراج الحق کو بلٹ پروف سیکورٹی فراہم نہ کرناسیکورٹی اداروں وحکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن سراج الحق ہزاروں یتیموں کی کفالت ،لاکھوں بے سہاروں کا سہارا غیر متنازعہ صادق وامین لیڈر بھی اس ملک میں محفوظ نہیں یہ سب دشمن کے آلہ کاروں کی سازشیں ہیں جماعت اسلامی ہی اس ملک کو مسائل ومشکلات کے گرداب سے نکال سکتی ہے