قومی اسمبلی میں دو اہم تعلیمی اداروں سے متعلق بلز منظور کر لیے گئے


اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں بدھ کو دو اہم تعلیمی اداروں سے متعلق دو الگ الگ بلز منظور کر لیے گئے ۔

اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا ، وزیر برائے وفاقی تعلیم رانا تنویر حسین نے نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد اور این ایف سی ادارہ برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی ملتان سے متعلق قوانین میں ترامیم کے بلز پیش کئے ۔

دونوں بلز کو منظور کر لیا گیا جبکہ سینیٹ سے انسداد نشہ آور اشیاء ترمیمی بل 2022 ء منظور نہ ہونے پر اسے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔ اس بارے میں وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کی پیشکردہ تحریک کو منظور کر لیا گیا ۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بینک دولت پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی ششماہی رپورٹ 2023 ء پیش کی ۔