پاکستان میں کچھ لوگوں کاایجنڈا ہی مایوسی پھیلانا ہے،شہبازگل


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کچھ لوگوں کاایجنڈا ہی مایوسی پھیلانا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کچھ لوگوں کاایجنڈا ہی مایوسی پھیلانا ہے انکی روزی روٹی ہی اس میں لکھ دی ہے رب نے دنیا میں کیا معاشی حالات ہیں پاکستان کا موازنہ کریں تو شکر الحمداللہ،بد ترین خساروں کی وراثت،کورونا اور عالمی سطح پر ریکارڈ مہنگائی کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتری کی راہ پر ہے۔