اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے فیصلے کا اختیار نواز شریف کے پاس ہے، ہم سب شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کی سپورٹ کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز سے صحافی نے سوال کیا کہ وزارت عظمی کیلئے ن لیگ کے اگلے امیدوار کون ہوں گے؟ن لیگی نائب صدر نے جواب دیا کہ جب وقت آئے تو جماعت فیصلہ کرے گی اور اس حوالے سے حتمی اختیار پارٹی قائد نواز شریف کے پاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں، انتہائی سینئر ہیں، وزیر اعظم کے عہدے کے لئے وہ سب سے آگے ہیں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کے فیصلے کا اختیار نواز شریف کے پاس ہے، ہم سب شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کی سپورٹ کریں گے۔