اسلام آباد (صباح نیوز ) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام کاعادلا نہ نظام نا فذ ہو جا ئے تو ملک میں کوئی بھوکا نہیں رہے گا،جما عت اسلامی مظلو م عوام کی امید وں کا مرکز ہے اور بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکالنا ہمارا مقصود اور دینی فریضہ ہے ، مسلمان کبھی کسی کا غلام نہیں بن سکتا ‘ غلا می قبول کرنے والے ہی غلا م بنتے ہیں۔جماعت اسلامی اول روز سے ہی اسلامی نظام کی جدوجہدکررہی ہے یہی ہماری زندگی کااصل مقصد ہے۔ اسلامی نظام ہی اس ملک کامستقبل ہے جماعت اسلامی کامقصد اسلام کانفاذہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں مختلف سیکٹرز اور دیہی علاقوں میں شہریوں سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا ۔
میاں اسلم نے کہا سابق اور موجودہ حکمرانوں کے طرز حکمرانی مےں کوئی فرق نہےں ہے سیاسی جماعتوں کو خاندانوں اور وراثتوں کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے ، بلدیاتی اورقومی انتخابات میں ترازو کی کامیابی کے ذریعے قوم کے مسائل حل ہوں گے، ،جماعت اسلا می اقامت دین کی جدوجہد کررہی ہے اور جماعت اسلامی کے کارکن ہی ملک میں تبدیلی اور خوشحالی لا ئیں گے،انھوں نے کہا پی ٹی آئی حکو مت کا بیانیہ بُری طر ح پٹ چکا ہے ، بجلی،گےس،پےٹرولےم اور اشےائے خوردو نوش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے سے عوام کے اوسان خطاہو گئے ہےں عوام نے سب کو آزما لےا اب وہ جماعت اسلامی کو موقع دےں انشااللہ جماعت اسلامی ملک مےں اسلامی و خوشحالی کا انقلاب برپا کرے گی اورملک مےں قرآن و سنت کے نظام کو نافذ کر کے ہر طبقے مےں وسائل کی منصفانہ تقسےم ،روزگار کے ےکساں مواقع ملک کو سود اور قرضوں کی لعنت سے نجات دلا کرخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دے گی۔