اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی شکست کی وجہ اپنے لوگ ہیںجنہوں نے غلط ٹکٹیں دیں، عمران خان ہمیشہ ورکرز کو ٹکٹ دینے کا کہتے ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے بیان دیکھو تو ایسے لگتا ہے جیسے ن نمبر1 پر آئی ہو۔ ن نمبر1 پر تو آئی ہے لیکن نیچے سے اوپر کو۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رزلٹ برا آنے کی وجہ آپ نہیں ہیں بلکہ ہمارے اپنے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے خان صاحب کے ویژن سے ہٹ کر اپنے دوستوں کو غلط ٹکٹیں دیں خان تو ہمیشہ ورکر کو ٹکٹ دینے کا کہتے ہیں۔