ڈاکٹر اکبر نیازی ہسپتال، راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں طبی تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد(صباح نیوز)ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین چیمبر کے اراکین کو اعلی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اور معاشرے میں دل اور ذہن کے عارضوں، کینسر، ذیابیطس، ہیپاٹائٹس اور ایڈز جیسی مہلک بیماریوں سے بچا وکے بارے میں آگاہی بیدار کرنے کے لئے باہمی تعاون سے متعلق معاہدہ کیا۔ڈائریکٹر اے این ٹی ایچ کرنل (ر) غلام مجتبی عباسی اور آر سی سی آئی کے صدر ثاقب رفیق نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر عریج نیازی، چیمبر کے سینئروائس پریزیڈنٹ محمد حمزہ سروش اور دونوں اداروں کے دیگرعہدیداران بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال چیمبر کے ممبران کے لیے اپنے بھارہ کہو ہسپتال اور جی ایٹ مرکز اسلام آباد میں واقع ایگزیکٹیوکلینکس میں ہرطرح کی مشاورتی فیس، لیب ٹیسٹس اور دیگر طبی سہولیات پر خصوصی رعایت فراہم کرے گا۔

اس موقع پر دونوں اطراف کی قیادت نے پاکستان میں بیماریوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے طبی کیمپوں اور بیماریوں سے بچاو اورانکی موثر روک تھام کے لئے مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔