نیپرا کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہدایات نامہ جاری


اسلام آباد(صباح نیوز)نیپرا نے حادثات کی روک تھام کیلئے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں۔نیپرا نے کہا کہ ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے پہلے فٹنس اور معیار کو مد نظر رکھا جائے، بجلی کمپنیاں فوری تبدیلی کیلئے اضافی ٹرانسفارمرز کا بندوبست کریں۔

نیپرا کی جاری کردہ ہدایات میں کہنا ہے کہ ٹرانسفارمرز کی لوڈنگ پوزیشن جانچنے کیلئے جامع مطالعہ کیا جائے۔اس کے علاوہ نیپرا کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمرز پر نصب تمام غیر معیاری فیوز تبدیل کیے جائیں۔