اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صحت کے عالمی دن پر پہلی ہمراز ایپلی کیشن اور ہیلپ لائن کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی فلاح وبہبود اور ذہنی صحت کی بہتری کے لئے یہ ایپ انتہائی معاون ہوگی۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج مجھے خوشی ہورہی ہے کہ عالمی یوم صحت پر ہمراز ایپ کا اجرا کردیا گیا،شہریوں کی فلاح و بہبود اور خاص طور پر ذہنی صحت ہمارے معاشرے کی بہتری کے لئے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ذہنی صحت سے متعلق توہم پرستی کو ترک کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments