وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اوآئی سی اجلاس کا باقا عدہ افتتاح کیا


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اوآئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کا باقا عدہ افتتاح11.42منٹ پر کیا۔ پارلیمنٹ ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان ، سعودی وزیرخارجہ پرنس فیصل بن فرحان اور اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ اسٹیج پر موجود تھے۔

شاہ محمود قریشی نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بطور میزبان افغانستان میں انسانی صورتحال پر ہونے والی کانفرنس اوپن کرنے کا ا باقا عدہ اعلان کیا  جبکہ تقریب کا باقا عدہ آغازقاری سید صداقت علی نے تلاوت قرآن کے ذریعہ کیا۔