بنوں(صباح نیوز)بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے،پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،ووٹروں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا پورا حق دیا جائیگااور کسی قانونی خلاف ورزی پر بلا امتیاز انضباطی کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جا ئے گا۔
بکاخیل معاملہ کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کمیٹی کر دی گئی جو تمام حقائق کا جائزہ لے کر سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی ۔
انکوائری کمیٹی سپیشل سیکرٹری ظفر اقبال کی سربراہی میں کام کرے گی ،الیکشن کمیشن ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لا خرم شہزاد اور خوشحال زادہ ڈائریکٹر الیکشن خیبر پختونخوا کمیٹی کے رکن مقررکئے گئے