ایبٹ آباد (صباح نیوز)ایبٹ آباد میں سوپ سٹون کان بیٹھ گئی، 2 مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ۔
ایبٹ آباد کے علاقے شیروان بانڈی نکڑا میں سوپ سٹون کی کان بیٹھنے سے ملبے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے دو مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا، کان میں دھواں ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔