کرک(صباح نیوز)خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز میں سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی یاد میںایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سی ایم ایس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء اور فیکلٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
تقریب سے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمد انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ سے ہی شدت پسندی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں قوم کیلئے مشعل راہ ہیں۔
تقریب سے سی ایم ایس ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرر عبداللہ خان نے بھی خطاب کیا اور شہدائے آرمی پبلک اسکول کے حوصلے کو تفصیل سے اجاگر کیا اور کہا کہ ملک کی تاریخ میں اسے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
اس موقع پر آرمی پبلک سکول کے شہدا کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔