شمالی وزیرستان(صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کے نتیجے میں مقامی قبائل کے درمیان خونریزی کا خطرہ ٹل گیا۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے مدی خیل اور ایپی قبائل کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کردیا۔ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک کا کہنا ہے کہ اراضی تنازع پر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن اقوام کے مورچے مسمار کردیے گئے۔
بیان کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں دستی بم، راکٹ لانچر اور دیگر بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ 19 افراد بھی گرفتار کرلئے گئے۔ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔