ہندو سینیٹر کشو بائی پاکستانی جھنڈے کے رنگوں کا لباس پہن کر ایوان میں پہنچ گئیں


اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے اجلاس میں تھرپارکر سے پیپلز پارٹی کی رکن سینیٹر کشو بائی کا چمکتا دمکتا ستاروں سے مزین سبز اور سفید رنگ پر مشتمل لباس قومی جھنڈے کی عکاسی کر رہا تھا ۔

ہندو خاتون سینیٹر کشو بائی نے ہاتھوں کی کہنیوں تک تھرپارکر کی روایتی سفید رنگ کی چوڑیاں پہن رکھی تھیں ۔ سبز اور سفید رنگوں پر مشتمل لباس گوٹہ کناری ستاروں سے چمک رہا تھا اور قومی جھنڈے کی عکاسی کر رہا تھا ۔

سینیٹر کشو بائی نے دو اجلاسوں کی صدارت کرنے پر بھی فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ کشمیر اور اقلیتوں کے دن کے ایام کے مواقع پر اجلاس کی صدارت میں نے کی ۔