کراچی(صباح نیوز)بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں چھٹی سنچری رنز کی شراکت داری بنی۔جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 100 رنز کی شراکت داری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بابر اور رضوان نے یہ کارنامہ 27 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں انجام دیا۔ اس سے قبل بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول نے 5 سنچری شراکتیں بنائی تھیں