بونیر(صباح نیوز)بونیر کی تحصیل خدوخیل میں کھلے گٹر میں گرکر 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں جان سے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک 16 سالہ لڑکا صفائی کے دوران بے ہوش ہوکر نیچے گٹر میں جا گھرا جس کو بچانے کیلئے اس کے بھائی حامد نے چھلانگ لگائی لیکن بد قسمتی سے وہ بھی ڈوب گیا۔
گھر والوں کے چیخ و پکار سن کر دو افراد جنگریز خان اور ریسان ان کو بچانے کیلئے گٹر میں کودگئے لیکن وہ بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ میں مجموعی طور پر 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ دلخراش واقعہ نے پورے علاقے کو سوگ میں مبتلا کردیا۔