کورونا کے کیسز کے سبب پاکستان ،ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز ملتوی


لاہور(صباح نیوز)ویسٹ انڈین ٹیم میں متعدد کھلاڑیوں کے کورونا کا شکار ہونے کے سبب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے میچوں کی سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔بدھ کو کیے گئے پی سی آر ٹیسٹ کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں کھلاڑیوں سمیت مزید پانچ افراد کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان میں وائرس کا شکار ہونے والے ویسٹ انڈین وفد کے کل اراکین کی تعداد 9 ہو گئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ ویسٹ انڈیز کے کیمپ میں مزید 5کورونا کیسز مثبت آنے کے بعد سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

دونوں کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق سیریز کو ملتوی کرنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ سیریز آئندہ سال جون میں دوبارہ شیڈول کی جائے گی  ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی   میچ کے بعد روانہ ہوجائیں گے، جن کھلاڑیوں کا کورونا مثبت آیا وہ اور آفیشلز  قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 14کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریزکھیلنے کو تیار نہیں تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ مہمان ٹیم کو سیریز کھیلنے پر قائل کرنے کیلئے کوشاں تھا۔

ویسٹ انڈیز  ٹیم کے 21 کھلاڑی دورہ پاکستان کیلئے آئے تھے جس میں 6 کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ ایک ویسٹ انڈین پلیئر انجری کے باعث دورے سے باہر ہوگیا ہے ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز ہفتہ 18 دسمبر سے کراچی میں ہی شروع ہونی تھی