پشاور(صباح نیوز)صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، سوات اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئی ہے۔ تاحال زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔