کراچی(صباح نیوز)ویسٹ انڈیز سکواڈ کے مزید 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد قرنطینہ کر دیا گیا۔
ویسٹ انڈیز بورڈ کے مطابق 3 کھلاڑیوں شائی ہوپ، سپنر اکیل ہوسین اور آل رانڈر جسٹن گریوز کے علاوہ 2 آفیشلز اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹ اور ٹیم فزیشن ڈاکٹر اکشائی کورونا سے متاثر ہوئے۔
ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل بھی ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں اور ایک سپورٹ سٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مہمان ٹیم پاکستان کا دورہ جاری رکھے گی، کورونا سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔