آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، فواد چوہدری


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے میں نے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پٹرول مصنوعات کے بعد اب دیگراشیا کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہاہے ،صحت کارڈاور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزیدریلیف دیں گے لیکن اصل کامیابی یہ ہو گی کہ ہم نواز-زرداری کے لئے ہوئے قرضوں سے جان چھڑا سکیں۔