امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کا خیبرپختونخوا میں 5 سالہ پراجیکٹ کا افتتاح


پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا میں معاشی بحالی اور ترقی کے پروگرام کے تحت امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے ضم اضلاع سمیت 5 سالہ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پراجیکٹ سے زرعی شعبہ میں جدت اور بہتری لائی جائے گی اور اس سے مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹر پرائزر کو فروغ حاصل ہوگا، پراجیکٹ سے 2 ہزار انٹرپرائزز اور 56 ہزار کسان خاندان مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سیلاب متاثرین کو 200 ملین ڈالر امداد دی گئی، صوبے میں 25 لاکھ سیلاب متاثرین کو امداد دی گئی۔

امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے اور پاکستانی حکومت کے ساتھ خیبرپختونخوا کے عوام کی بہتری کے اقدامات جاری رکھیں گے۔