وزارت داخلہ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری


اسلام آباد(صباح نیوز) وزارت داخلہ نے ایک سال کی اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس میں وزارت نے اپنے اقدامات اور منصوبوں کا ذکر کیا ہے ، وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں نادرا، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس اور ایف آئی اے کی کارکردگی ظاہر کی۔

سی ڈی اے اور پاسپورٹ آفس کی کارکردگی کا بھی ذکر شامل ہے۔رپورٹ میں 191ملکوں کے لیے آن لائن ویزوں کا اجراء اور فارن نیشنل سیکیورٹی سیل کے قیام پر روشنی ڈالی گئی۔وزارت داخلہ نے ایگزٹ پرمٹ آن لائن اور نیشنل کرائسس انفارمیشن مینجمنٹ سیل کو بھی اپنی رپورٹ میں شامل کیا اور کہا کہ وزارت نے سی پیک اور میڈیکل ویزے کا اجراء کیا۔

کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا کہ تبلیغی ویزا آن لائن، اسلحہ لائسنس رولزاجرا، نیشنل ایکشن پلان سیکرٹریٹ قائم کیا گیا۔ 12 ارب سے 10ایونیو اور6.7ارب سے آئی جے پی روڈ کی کشادگی کا بھی آغاز ہوا۔

نادرا میں 5کروڑ خاندانوں کی تجدید وتصدیق جائداد کی تقسیم کے لیے وراثتی سرٹیفکیٹ کا آغاز کیا گیا۔جاری ہونے والی رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے وزارت دارخلہ نے سابق فاٹا میں خواتین اسٹاف اور بلوچستان میں خواتین سینٹر کے قیام اور دیگر منصوبے مکمل کیے